Free download 10th class English Chapter No.12 Translations & Questions

 

Chapter No.12 “Population growth and food supplement”


Chapter No.12 “Population growth and food supplement”
Population Growth and Food Supplement

Translations of paragraphs 

 

(1)              آبادی میں خوفناک اور مسلسل اضافہ تقریباً تمام براعظموں میں سنگین معاشی مسائل کا سبب بن رہا ہے۔ قابل کاشت زمین و توانائی اور حیا تیائی  زرائع پربہت زیادہ دباؤ پڑ رہا ہے جیسے جیسے دنیا کی آبادی میں اضافہ ہو گا خوراک کا مسئلہ سنگین ہوجائے گا۔ ترقی پذیر ممالک کی آبادی سب سے زیادہ خطرے میں ہوگی غذائی اناج کی فی  کس دستیابی گزشتہ پچیس سالوں سے زوال پزیرہورہی ہے ۔یقیناً  دنیا کی آبادی میں روزانہ اڑھائی لاکھ افراد کا اضافہ ہورہا ہے۔ اناج اور دوسری تمام غذائی اقسام کی ضرورت غیرضروری سطح تک پہنچ جائے گی۔

(2)       روزانہ کرہ ارض پر تقریباً اڑھائی لاکھ لوگوں کا اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ عددی اضافہ زیادہ تر قی پذیر اقوام میں رو نما ہو رہا ہے۔

(3)      نناوے فیصد سے زائد کی خوراک کی فراہمی زمین سے جبکہ ایک فیصد سے کم سمندروں اور دوسرے آبی مساکن سے حال ہوتی ہے۔ مناسب خوراک کی مسلسل پیداوار کا براه راست انحصار کافی زرخیز زمین تازه پانی اور توانائی پر ہے جیسے جیسے  دنیا کی آبادی بڑھتی ہے ان ذرائع کی طلب میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔ اگر چہ یہ ذرائع کبھی ختم نہیں ہوتے لیکن فی کس  کی بنیاد پرکا فی حد تک کم ہو رہی ہے  ۔ کیوں کہ وہ زیادہ لوگوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

گے فی الحال زرعی زرخیز زمین ایک خطرناک شرح تک کم ہورہی  ہے۔ بار آورزرخیز زمین کی کمی کے ساتھ  زمین کی کم   ہوتی ہوئی پیداواری صلاحیت موجوده خوراک کی کمی کی  ایک بڑی وجہ ہے۔

(4)                         پانی تمام فصلوں کے لیے ایک اہم جزو ہے۔ یہ فصلیں اگانے  کے موسم میں کاشت کی کثیر مقدار درکار ہوتی ہے ۔ درحقیقت زرعی پیداوار میں کسی بھی آسانی سرگرمی  کی نسبت زیاده تازہ پانی استعمال ہوتا ہے۔ بہت سے ممالک میں لوگ تازہ پانی  کی قلت کا سامنا کررہے ہیں۔ افراد، خطوں ،ممالک اور اس سے منسلک انسانی سرگرمیوں کا پانی کے وسائل کے لیے مقابلہ  دنیا کی موجودہ آبادی کے ساتھ  پہلے سے ہی ہو رہا ہے ۔آب پاشی کے پانی کے اہم ذرائع بہت زیادہ دباؤ میں ہیں کیوں کہ  گنجان آباد شہرو ریاستیں اور ممالك دریاؤں ، جھیلوں اور زیر زمین ذخائر سے ہر سال ضرورت سے زیادہ پانی نکال دیتے ہیں مستقبل کے لیے پانی کی فراہمی  کی بقا کو سب سے بڑا خطرہ سطح زمین اور زیر زمین پانی کے ذرائع کا مسلسل حدسے زیادہ استعمال ہے۔

(5)                         ایندھن کی توانائی خوراک کی پیداوار میں استعال ہونے والا ایک اور بڑا ذریعہ ہے دنیاکی ایندھن کی توانائی کا تقریباًاسی فیصد ترقی یافتہ ممالک  میں استعمال کیاجارہاہے ۔ ترقی یافتہ ممالک کا ارتکازی  طریقہ کاشت کی ٹیکنالوجی۔ ایندھن کی توانائی کی ایک کثیرمقدار کھادوں کیڑے مار ادویات، آبپاشی اور اور انسانی  محنت کے متبادل مشینوں میں استعمال ہوتی ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں ایندھن کی توانای بنیادی طور پر انسانی محنت کو کم کرنے کے بجائے پیداوار کو قائم رکھنے میں مدد لینے کے لیے کھادوں اورآ ب پاشی میں استعمال کی جا رہی ہے کیوں کہ ایندھن کی توانائی ایک محدود ذریعہ ہے۔ جیسے ہی آبادی کے لیے خوراک اور خدماتی ضروریات بڑھتی ہیں اس کا تیزی سے خاتمہ ہوجاتا ہے۔ یوں ہر جگہ ایندھن  کی قیمت  میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

(6)                 یقیناجدیدٹیکنالوجی زیادہ مؤثر انتظام اور ذائع کے استعمال میں مدد دے گی لیکن یہ ان  اہم قدرتی ذرائع کوکثرت  کے ساتھ پیدا نہیں کر سکتے ۔ جو ایک مستحکم ذرعی  پیداورکے  لیے خام مال کی حیثیت رکھتے ہیں مثال کے طور پرکهادیں  خستہ حال زمین کی بالای سطح کی زرخیزی میں اضافہ کرتی ہیں ۔ لیکن انسان بالائی سطح  بھی نہیں بنا سکتے ۔ در حقیقت محدود ایندھن کی  توانائی سے تیار شدہ کھادیں موجودہ دور میں خستہ حال زمین کی بالائی سطح کی تلافی کے لیے استعال کی جارہی ہیں۔ ایک مستحکم اور دیر پا زرعی  نظام  جانداروں کی سالمیت کو قائم رکھنے پرانحصارکرتا ہے۔

(7)                خوراک کی مستقبل کی حکمت عملیاں زمین، پانی ، توانائی اور غذائی پیداوار کے لیے ضروری حیاتیاتی وسائل کی بقا اور محتاط بندوبست پرمبنی ہونی چاہیے۔ آئنده نسلوں کے لیے خوراکی مناسب فراہمی  کو یقینی بنانے کے لیے تب تک ان میں سے کوئی بھی  اقدا م موزوں نہیں ہوگا۔ جب تک انسانی  آبادی میں اضافے کو مناسب حدتک کم ک نہ کیا گیا۔ بہت سے مطالعات سےتصدیق ہوئی ہے کہ پوری دنیا میں نسبتاً  اعلی معیار زندگی قائم  رکھنے کے لیے دنیاکی زیادہ سے زیادہ آبادی دو ارب سے كم ہونی چاہیے ۔اس لیے اب آبادی کی مطلوبہ شرح حاصل ہونے تک زمین ، پانی ، توانائی اور حیایتاتی بقا حکمت عملیوں کو مؤثر طور پر  ثابت کرنا ہو گا۔ پوری دنیا میں  ہر طرف ایک صحت مند اور باآور ماحول قائم رکھنا ضروری ہے۔

 

Question / Answers of the Chapter


Q:1-     What does the word depleted mean?

Ans:-    It means decreased or consumed.

Q:2-     Do you also face shortage of water in your locality? Why?

Ans:-    No, we are not facing the shortage of water in our locality.

Q:3-     How is fossil energy a finite source?

Ans:-    Nearly 80 percent of the world's fossil energy is being used by the developed countries so it looks a finite source.

Exercises Questions

Q:1-     Which areas are the most affected by incessant growth in population?

Ans:-    Developing countries are the most affected areas by incessant growth in population.

Q:2-     Why are developing countries going to suffer more due to over population?

Ans:-    Insufficient resources and over population are the main problems of the developing countries their population is increasing at great ratio so they are suffering more due to over population.

Q:3-     What is the major cause of food shortages and malnutrition?

Ans:-    Over population and shortage of fertile land are the major causes of food shortage and malnutrition.     

Q:4-     How are water resources under great stress?

Ans:-    The Continuing overuse of surface and ground water resource is a major  threat because cities, states and countries withdraw more water from rivers, lakes and aquifers. In this way water resources are under great stress.

Q:5-     What is the affect of depletion of fossil energy?

Ans:-    The affect of depletion of fossil energy is that the cost of fuel is rising these days everywhere.

Q:6-     What is the limitation of improved technology?

Ans:-    The improved technology can not produce an unlimited flow of those natural resources which are the raw materials for sustained agricultural system.

Q:7-     How can sufficient food supply be made possible for the future generation?

Ans:-    We shall have to control the human population. We should also manage and  protect the natural resources to ensure the food supplies for the future generation.

Q:8-     What strategies should be adopted for safe future?

Ans:-    The world population should be less than two billion. Natural resources should be protected. These

strategies will make our future quite safe.

 

Post a Comment